• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وفد کا سعودی ولی عہد سے گرفتار امریکیوں کی رہائی کیلئے ثالثی پر اظہار تشکر

جدہ(شاہد نعیم)سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان سے امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے کوآرڈینیٹر بریٹ میک گرک اور سینئر ایڈوائزر برائے انرجی سکیورٹی آموس ہوشٹین نے جدہ میں ملاقات کی۔ انہوں نے ’گلوبل انفرااسٹرکچر اینڈ انویسٹمنٹ کے لیے سرمایہ کاری میں شراکت داری‘ پر گفتگو کی۔امریکی حکام نے ولی عہد کی ثالثی کی کوششوں پر بھی شکریہ ادا کیا جس کے نتیجے میں یوکرین کی جنگ کے دوران روس کے ہاتھوں پکڑے گئے دو امریکیوں کو رہا کرایا گیا۔ ملاقات میں کرنے والے وفد میں یمن کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے ٹم لنڈرکنگ بھی شامل تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید