• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراقی فضائیہ کا آپریشن، داعش کے کئی خفیہ ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک

بغداد(آئی این پی ، مانیٹرنگ ڈیسک) عراقی فوج نے فضائی آپریشن کر کے داعش کے کئی خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کر دیا ۔ عراق کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ دیالہ کے قرہ تپہ علاقے میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں داعش کے بچے کچے ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے اور متعدد دہشتگرد ہوگئے ۔ تاہم ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد سامنے نہیں آئی۔ عراق کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ دیالہ کے قرہ تپہ علاقے میں شدید بمباری کی ، ہلاکتوں کی تعداد سامنے نہیں آئی،ایرانی پاسدرانِ انقلاب کا کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر حملہ، علیحدگی پسند گروپ ’کوملہ‘ کے چھ ارکان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ، داعش کے دہشتگرد ان ٹھکانوں کو عوام کو اغوا کرنے، ٹارچر کرنے اور عراقی سیکورٹی فورسز کے خلاف حملے کرنے کیلئے استعمال کرتے تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید