• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اجلاس آج، ٹرانس جینڈر پرسنز ترمیمی بل سمیت 5 نئے بل پیش کئے جائیں گے

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ کا 321واں سیشن (آج) پیر کے روز سے شروع ہوگا ، جس میں اہم قانون سازی کے علاوہ مختلف معاملات زیر بحث لائے جائینگے، اجلاس میں ’’ٹرانس جینڈر پرسنز(پروٹیکشن آف رائٹس) (ترمیمی) بل‘‘ سمیت 5نئے بل پیش کئے جائینگے جبکہ ’’کریمنل لاز (ترمیمی) بل‘‘ سمیت مختلف بل منظوری کیلئے بھی پیش کئے جائینگے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس (آج) سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہائوس میںمنعقد ہوگا جس کی صدارت چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کرینگے.

 اجلاس میں مختلف نئے بل پیش کئے جائینگے جن میں ’’ٹرانس جینڈر پرسنز (پروٹیکشن آف رائٹس) (ترمیمی)بل 2022‘‘اور’’امیگریشن (ترمیمی) بل2022‘‘بھی شامل ہیں، اجلاس میں مختلف بل منظوری کیلئے بھی پیش کئے جائینگے جن میںکریمنل لاز (ترمیمی) بل2021بھی شامل ہے۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ خان نیازی کے گھر پرایف آئی اے کے چھاپے کے معاملے سے متعلق تحریک بھی پیش کی جائیگی۔

اہم خبریں سے مزید