• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر کے قریب کچرا کنڈی کا قیام، درخواست گزار سے گھر کی دستاویزات طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حاجی مرید گوٹھ گلبہار میں کچرا کنڈی کے قیام کے خلاف درخواست گزار سے گھر کے مکمل دستاویزات طلب کرلیے، وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کے گھر کے قریب کچرا کنڈی بنا دی گئی ہے، وزیر اعظم پورٹل ایپلیکیشن پر بھی متعدد بار شکایت کی، کچرا اٹھاتے وقت پانی، گیس اور بجلی کی لائنیں متاثر ہوتی ہیں۔ متعلقہ اداروں کو کچرا کنڈی منتقل کرنے کا حکم دیا جائے، جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کچرا اٹھانا اداروں کی ذمہ داری ہے، مگر آپ کو دستاویزات پیش کرنا ہوں گی، شہر سے کچرا اٹھانا چاہئے، گیس، بجلی، پانی کے بلز اور دیگر دستاویزات پیش کریں پھر حکم نامہ جاری کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید