• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھو پیر، رقم کے تنازع پر ہوٹل مالک کو گھر میں گولی مارکر قتل کردیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر اللہ بخش گوٹھ میں واقع ایک گھر سے37 سالہ عصمت اللہ ولد عین الدین کو سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ،پولیس کے مطابق مقتول کا دو افراد نذیر افغانی اورمحمد حنیف سے رقم کے لین کا تنازع چل رہا ہے پولیس نے جائے وقوع سے تیس بور پستول ایک خول برآمد کرلیا، قتل کی واردات کے وقت مقتول کی فیملی گھر پر موجود نہیں تھی، مقتول کا چائے کا ہوٹل، آبائی تعلق کوئٹہ کے علاقے پشین سے تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید