• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قزاقستان، سابق صدر کے بھتیجے کو غبن کے الزام میں 6 سال قید

استانہ(اے ایف پی)قزاقستان کی ایک عدالت نےسابق صدر نورسلطان نذراے بائیوف کے بھتیجے کوغبن کے الزام میں چھے سال قید سنادی جو وسط ایشیائی ملک کے طاقتور رہ نما کے قریبی رشتہ دار کے خلاف اس نوعیت کا یہ پہلا فیصلہ ہے۔عدالت نے کیرات ستی بالدی کو سرکاری کمپنیوں سے رقوم کی خرد برد کا مجرم قرار دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ستی بالدی کو مارچ میں حراست میں لیا گیا تھا،انھوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا اور انھوں نے پلی بارگین کے تحت ریاست کو 50 کروڑڈالر سے زیادہ کی رقم ادا کر دی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید