• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی سیون الیکشن سے متعلق انتخابی عذر داری کی سماعت 13اکتوبر تک ملتوی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص روف نے پی پی سیون کے الیکشن بارے دائر انتخابی عذرداری کی سماعت 13اکتوبر تک ملتوی کردی۔کرنل ریٹائرڈ شبیر اعوان نے راجہ حبیب الرحمان،چوہدری سعید اور بیرسٹر جبران کے ذریعے راجہ صغیر و دیگر کو فریق بناتے ہوئے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہوا ہے۔ عدالت عالیہ نے دو امیدواروں منصور ظہور اور تنویر احمد کو ایکس پارٹی قرار دیدیا جبکہ راجہ وسیم اور نزاکت کو دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا ۔منتخب ایم پی اے راجہ صغیر کی طرف سے وکیل پیش ہوئے اور جواب داخل کرانے کیلئے مہلت طلب کی ۔
اسلام آباد سے مزید