• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی خزانہ مفرور کے حوالے کر دیا، ڈار کا راستہ نظام انصاف نے روکا نہ محافظوں نے، میں روکوں گا، عمران خان

پشاور(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے نہ نظام انصاف نہ محافظوں نے اسحاق ڈار کا راستہ روکا ‘ انشاء اللہ آپ کا بھائی عمران خان اس کا راستہ روکے گا‘ ملک کا خزانہ مفرور ملزم اسحاق ڈار کے حوالے کرکے بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھادیا گیا‘ابھی آڈیو لیکس میں اور چیزیں بھی سامنے آئیں گی ‘فضل الرحمان اسلام کو بیچتا ہے.

 کرسی کے بدلے ان سے اپنی مرضی کا فتویٰ لیا جا سکتا ہے، اسے دیکھ کر لوگ اسلام سے دور ہوجاتے ہیں‘ اس کے ضمیر کی قیمت ڈیزل کا ایک پرمٹ ہے‘پاکستان فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے‘ یہ عوام کی خدمت کیلئے نہیں اپنی چوری بچانے کیلئے حکومت میں آئے ہیں‘یہ میرا آخری لانگ مارچ اور دھرنا ہوگا‘اس کے بعد امپورٹڈ حکمرانوں کو گھر جانا ہو گااورملک شفاف الیکشن کی طرف جائے گا‘ہم نے ان سب کو چھپنے کی جگہ نہیں دینی۔

 منگل کو یہاں تاجر ‘علماء و مشائخ اور یوتھ کنونشن سے الگ الگ خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دونوں خاندانوں نے پاکستان کو تباہ کردیا ‘ملک دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچ گیا ‘تنخواہ دار طبقے کے لیے قیامت آچکی ہے،میرا سوال ہے کونسی قیامت آئی تھی اب ملک میں ہر چیزمہنگی ہو گئی‘ نمبر ون بھگوڑا بیماری کا جھوٹ بول کر باہر گیا.

 نواز شریف نے میڈیکل رپورٹ میں بھی دو نمبری کی ہوئی تھی‘یہ کوئی بھی کام ایمانداری سے نہیں کرتے ‘ پیسہ لوٹتے ہیں باہر چلے جاتے ہیں این ار او لیتے ہیں پھر آ کر لوٹتے ہیں‘جب تک زندہ ہوں ان کا مقابلہ کرونگا۔جھوٹ بول کر باہر بھاگنے والے کا منشی آگیا ہے جس کی لندن میں اربوں کی پراپرٹیزہیں اور 3 مرتبہ وزیراعظم رہنے والے کے پاس کوئی ایک رسید نہیں ہے۔

 اسحاق ڈار ڈیل کر کے واپس آرہا ہے۔ مفرور مجرم باہر سے بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کررہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے پچھلی بار پُرامن احتجاج پر آنسوگیس کی شیلنگ کی‘میراپلان بن رہاہے ‘رانا ثنا اللہ ابھی سے چھپنے کی تیاری کرو ۔

 شہباز شریف کل رات ایک مفرور اسحاق ڈار کے ساتھ پہنچا ہے‘ہم نے ان سب کو چھپنے کی جگہ نہیں دینی‘ساری جگہ پر میرے نوجوان تیار ہیں‘رانا ثناء اور چیری بلاسم کوچیلنج ہے جتنی تیاری کرنی ہے کرلو مگر تمہاری پولیس، آنسوگیس اور ربڑ کی گولیاں ہمیں نہیں روک سکتیں‘ابھی کپتان کے دماغ میں کیا پلان بن رہا ہے کسی کو نہیں پتا‘وقت قریب ہے ‘اپنی ٹریننگ مکمل کرلیں ‘جب قوم نکلے گی تو چوروں کو چھپنے کا موقع نہیں ملے گا۔ امپورٹڈ وزیر داخلہ کی کوئی تدبیر کام نہیں آئے گی۔

اہم خبریں سے مزید