• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپن مارکیٹ میں گندم3100 سے بڑھ کر 3560 روپے تک ہوگئی

اسلام آباد(حنیف خالد)گندم مافیا نے ملک بھر میں 40کلوگرام گندم کی قیمت دوبارہ مارکیٹ میں بڑھا دی ہے۔ گزشتہ روز کراچی میں گندم کی اوپن مارکیٹ میں قیمت 3560روپے فی 40 کلو گرام ہو گئی جو پاکستان کے اندر مہنگی ترین مارکیٹ ہے۔ کراچی کے بعد دوسرے نمبر پر حیدرآباد کی اوپن مارکیٹ کی گندم کے نرخ 3520روپے فی 40کلو گرام ہو گئے ہیں جبکہ کنڑی عمر کوٹ پدری ڈگری ٹنڈو باگو، سمارو سانگھڑ، شاہ پور چکار نواب شاہ دھاوڑ، ٹانڈھی، مورو نوشہرو فیروز کی اوپن مارکیٹوں میں 40 کلوگرام کے ریٹ 3387روپے 50پیسے فی 40 کلوگرام 27ستمبر 2022کو کر دیئے گئے۔
اہم خبریں سے مزید