• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ’برہمسترا 2‘ میں ہرتیک روشن بھی ہونگے ؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بالی ووڈ کی میگا بجٹ فلم ’برہمسترا  2‘ میں ہرتیک روشن اب رنبیر کپور کے والد ’دیو‘ کا کردار ادا کریں گے۔

برہمسترا کی ریلیز کے بعد سے ہی اس کے سیکوئل کے حوالے سے کافی خبریں گردش میں ہیں۔

فلم کے ہدایت کار آیان مکھرجی نے ’برہمسترا 2‘ کی کاسٹ کے حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

پہلے یہ افواہیں تھیں کہ رنویر سنگھ اپنے جسمانی خد و خال اور لمبے بالوں کے سبب ’برہمسترا 2‘ میں دیو کا کردار ادا کریں گے۔

دوسری جانب رخ خان کی نئی آنے والی فلم پٹھان میں ان کے کردار اور باڈی کو دیکھ کر بھی یہ اندازہ بھی لگایا گیا کہ ’برہمسترا 2‘ میں وہ رنبیر کپور کے والد کا کردار نبھائیں گے۔

اس صورتحال میں اداکار ہرتیک روشن نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ اب ایک فلم میں فائٹر کا کردار ادا کرنے والے ہیں۔

بالی ووڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ برہمسترا 2 میں ہرتیک روشن کے ساتھ دیپیکا پڈوکون جلوہ گر ہوں گی جبکہ فلم 2025 میں ریلیز کی جائے گی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید