• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انیل کپور کا پاکستانی ڈیزائنر کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کی سالگرہ پر سرحد پار سے محبت بھرا پیغام بھیجا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر انیل کپور کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

انیل کپور اس وائرل ویڈیو میں مشہور پاکستانی ڈیزائنر محسن نوید رانجھا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

اُنہوں نے محسن نوید رانجھا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ’ آداب محسن بھائی، جنم دن کی بہت شب کامنائیں، امید ہے آپ سے جلد ہی ملاقات ہوگی‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’ میں نے آپ کے ڈیزائن کیے ہوئے کپڑے پہنے جوکہ بہت ہی عمدہ تھے‘۔

انیل کپور نے اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں محسن نوید رانجھا کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید