• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس ایم یو کا مٹیاری میں کیمپ متاثرین کا علاج معالجہ، امداد تقسیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے مٹیاری میں میڈیکل و ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں جے ایس ایم یو المنائی ایسوسی ایشن کے تعاون سے لاکھوں روپے کا امدادی سامان بشمول راشن ، کپڑے، بستر اور ادویات مستحق افراد میں تقسیم کی گئیں، وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے کہا ہے کہ جامعہ کی جانب سے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن مدد کی جاتی رہے گی، میڈیکل و ریلیف کیمپ کی قیادت وائس چانسلر کی اہلیہ انیسہ امجد اور ڈائریکٹر ملحقہ کالجز ڈاکٹر راحت ناز نے کی، جے ایس ایم یو کی المنا ڈاکٹر سمیرا حامد نے خواتین و بچوں کا علاج و معائنہ کیا ، انیسہ امجدنے کیمپ میں موجود افرادمیں نقدی، راشن، کپڑے اور بستر تقسیم کیے ۔

ملک بھر سے سے مزید