• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوہلو: دکان میں دھماکا، 1 شخص جاں بحق،11 زخمی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کوہلو میں واقع ایک دکان میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 11 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد کئی افراد ملبے تلے دب گئے، دھماکے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ملبے سے زخمیوں کو نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو ئے تھے، جن میں سے ایک زخمی اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ 10 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ سیل کر دی گئی ہے ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیرِ تعلیم بلوچستان میر نصیب اللّٰہ مری ڈی ایچ کیو اسپتال کوہلو پہنچ گئے، جہاں انہوں نے طبی سہولتوں کاجائزہ لیا۔

قومی خبریں سے مزید