• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کارروائی کا ڈیٹا چوری ہونے سے بچاؤ کیلئے اہم پیشرفت

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کابینہ کی کارروائی کا ڈیٹا چوری ہونے کے ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی دور میں کابینہ ارکان کے لیے خریدے گئے ٹیبلٹس کا معیار اور حجم نامناسب قرار دے دیا گیا۔

کابینہ پورٹل کی سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے 150 نئے اسمارٹ، جدید ٹیبلٹس خریدنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ ارکان، سیکریٹریز، وزیرِ اعظم آفس، کابینہ ڈویژن کے اسٹاف کے لیے یہ نئے ٹیبلٹس خریدے جائیں گے۔

وزارتِ آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق مشینری اور آلات پر عائد پابندی میں نرمی کر کے نئے ٹیبلیٹس خریدنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

اس ضمن میں سمری منظوری کے لیے آج ای سی سی میں پیش کی جائے گی۔

پی ٹی آئی دور میں کابینہ کی کارروائی کو آٹومیٹڈ کرنے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

سابقہ حکومت میں کابینہ ارکان، سیکریٹریز اور متعلقہ اسٹاف کے لیے 150 ٹیبلٹس خریدے گئے تھے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پہلے سے خریدے گئے ٹیبلٹس وزارتوں اور ڈویژنز کے دیگر کاموں میں استعمال کرنے کی تجویز ہے۔

قومی خبریں سے مزید