• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بولٹن میں میلاد النبیﷺ کی تیاریاں، صوفی اصغر اسلمی کی زیر صدارت اجلاس

بولٹن (ابرار حسین) برطانیہ کے دیگر شہروں کی طرح یہاں بولٹن میں بھی میلاد النبیﷺ کی تیاریاں جوش و خروش کے ساتھ جاری ہیں۔ اس سلسلے میں عالمی مبلغ اسلام اور آستانہ عالیہ شادپور شریف کے پیر خواجہ صوفی محمد اصغر اسلمی کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوفی میاں عقیل اختر، ڈاکٹر تصدق حسین، صوفی عثمان حسین، صوفی اورنگزیب، صوفی محمد قاسم اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اتوار9اکتوبر کو نکالے جانے والے جلوس کی تمام تر تیاریاں کو حتمی شکل دی جارہی ہے، جس پر پیر خواجہ صوفی محمد اصغر اسلمی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نقشبندیہ اسلمیہ سیزکویل سینٹر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ گزشتہ28سال سےمیلادالنبیؐ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس میں پولیس کے علاوہ رضاکار دستے بھی ہمراہ ہوں گے جو جلوس کے تمام روٹس کی کڑی نگرانی کریں گے۔ جلوس بعد نماز ظہر مکہ مسجد سے شروع ہوگا جو شہر کی مختلف شاہرائوں سے ہوتا ہوا3سی سینٹر ہال میں اختتام پذیر ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میلادالنبیؐ کے جلوس میں ہمیں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شامل ہونا چاہیے اور بالخصوص اپنے بچوں اور نوجوانوں کو ہمراہ لانا چاہیے تاکہ ہماری نئی نسل میں میلاد پاک کی برکتوں اور آداب سے آگاہ رہے، پروگرام کے منتظم اعلیٰ صاحبزادہ صوفی عثمان اور صوفی میاں عقیل اختر نے بتایا کہ اس تاریخی جلوس میں برطانیہ کے علاوہ یورپ اور سائوتھ افریقہ سے علمائے کرام، مشائخ عظام اور عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد قافلوں کی شکل میں کوچز اور ویگنوں کے ذریعے بولٹن پہنچے گی۔

یورپ سے سے مزید