• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سیلاب، ورلڈ بینک کا 110 ارب روپے کا ہاؤسنگ پروجیکٹ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ورلڈ بینک سندھ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے 110 ارب روپے کا ہاؤسنگ پروجیکٹ شروع کرے گا ، اس پروجیکٹ کیلئے چیف سیکرٹری کے زیر انتظام ایک کمپنی قائم کی جائے گی۔

 کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے ان گھروں کی تعمیر شروع کریں گے ،اس بات کا فیصلہ جمعہ کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ناجے بنہا سین کے درمیان ہونے والے ورچول اجلاس میں کیا گیا ، ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نےاسلام آباد سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اہم خبریں سے مزید