• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 65 پیسے سستا اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 65 پیسے کم لیکن اوپن مارکیٹ میں 50پیسے بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں ایک روپے تک اور پاؤنڈ کی قیمت میں 5.50 روپے کا اضافہ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید مزید65 پیسے کی کمی سے 229.25 روپے سے کم وہ کر 228.60 روپے اور قیمت فروخت 60پیسے کی کمی سے 229.50 روپے سے کم ہو کر 228.90 روپے ہو گئی ہے دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 50پیسے بڑھنے کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 227.00 روپے سے بڑھ کر 227.50 روپے اور قیمت فروخت 229.00 روپے سے بڑھ کر 229.50 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 222.00 روپے سے بڑھ کر 222.50 روپے اورقیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سے 224.00 روپے سے بڑھ کر 225.00 روپے ہو گئی ہے ،جبکہ 5.50 روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید248.00 روپے سے بڑھ کر 253.50 روپے اور قیمت فروخت 250.50 روپے سے بڑھ کر 256.00 روپے ہو گئی۔
اہم خبریں سے مزید