• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی مخالفین کیلئے عمران خان کے غیر پارلیمانی القابات

پشاور(گلزار محمد خان) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ایڈورڈ کالج پشاور میں طلبا و طالبات سے خطاب میں سیاسی مخالفین کیلئے غیر پارلیمانی القابات استعمال کرتے رہے

  جمعیت علمائے اسلام کے قائد فضل الرحمٰن کو بار بار’’ ڈیزل‘‘ اور عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کو’’ میلو‘‘ کہہ کرپکارتے رہے۔

عمران خان نے اپنی تقریر کے آغاز پر طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے میری بات غور سے سنو اس کے بعد’’ میلو اور ڈیزل ‘‘ کا تذکرہ کرونگا جس پر طلبا ءنے بھی میلو اور ڈیزل کے نعرے شروع کردئیے۔

جس پر عمران خان نے ہنستے ہوئے کہاکہ میں آپ لوگوں کی تربیت کیلئے آیا ہوں مگر یہاں تو سیاسی جلسہ ہوگیا ہے ، جب طلبا کی جانب سے مسلسل نعرہ بازی کا سلسلہ جاری رہا تو عمران خان نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ آپ لوگوں نے میلو کو بھی دعوت دی ہے پھر کہاکہ مریم نواز کو ڈیزل نے نہیں بلکہ عدالتوں نے بری کیا ہے

عمران خان نے ایڈورڈ کالج کےطلبا کو کہاکہ آپ لوگ میلو اور ڈیزل کو یہاں مدعو کریں ، ڈیزل سے پوچھیں کہ آپ حق اور سچ کی بجائے چوروں کیساتھ کیوں مل گئے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید