• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کے دو لاپتہ کارکن 5 سال بعد گھر واپس آگئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے دو لاپتا کارکن طویل عرصے بعد واپس آگئے، دونوں کارکن بہادر آباد پہنچے تو ان کا پارٹی کے رہنمائوں اور کار کنوں نے استقبال کیا،واپس آنے والے کارکن شبیر کا تعلق لیاقت آباد سیکٹر سے ہے جبکہ حفیظ کا قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 132 سے تعلق ہے،دونوں کارکن پچھلے پانچ سال سے لاپتا تھے، دریں اثناء ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاپتا کار کنوں کی واپسی پر خوشی کا اظہار اور اللہ تعالی کا شکر ادا کیا گیا، کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیرصدارت رابطہ کمیٹی کے اجلاس میںمیں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، ایم کیو ایم پاکستان کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہو ئی صورتحال پر تشویش کا اظہار، ایم کیو ایم پاکستان قومی اسمبلی کے ضمنی اور کراچی حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر رابطہ کمیٹی کی خالد مقبول صدیقی کو بریفنگ دی گئی، ایم کیو ایم پاکستان نے بقیہ لاپتہ کارکنان کی باحفاظت واپسی کیلئے حکومت سے مزید اقدامات کی اپیل کی اجلاس میں، ایم کیو ایم پاکستان ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل کی جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید