• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار آئین طے کرتا ہے، میری کوششیں کامیاب ہو رہی ہیں، صدر علوی

کراچی (ٹی وی رپورٹ)صدر مملکت عارف علوی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میری جاری کوششیں کامیاب ہورہی ہیں۔ انسان کی فطرت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی صرف ٹولز بدل گئے ہیں، وزیراعظم سے ملاقات میں ملکی صورتحال پر بات ہوئی، شہباز شریف سے آڈیو لیکس پر کوئی بات نہیں کی، آرمی چیف کی تعیناتی کا طریقہ کار آئین طے کرتا ہے، وزیراعظم نے اپنے بھائی سے مشاورت غلط کی، آڈیو لیکس انسان کی نفسیات کا معاملہ ہے، دنیا بھر میں آڈیو لیکس ہوتی رہتی ہیں، فاروق لغاری کو کچھ آڈیوز سنائی گئیں تو انہوں نے حکومت گرادی، آڈیو لیکس کی مذمت کرتا ہوں اس پر بات نہیں کروں گا، آڈیو لیک کرنا غیبت ہے، سیکورٹی ایجنسیز کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اسے محتاط کریں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کس سے کس کی ملاقات ہوئی اس پر میں کوئی کمنٹس نہیں کرنا چاہوں گا۔
اہم خبریں سے مزید