کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ،مالیاتی اداروں کی خریداری سے کاروباری ہفتے کے اختتام پر مثبت رحجان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 115پوائنٹس کا اضافہ،سرمایہ کاری مالیت میں 21ارب 61 کروڑ 22 لاکھ روپے کا اضافہ،47.53 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی، کاروباری حجم 61.39 فیصد بڑھ گیا۔