• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی کی نا اہلی، سندھ بیماریوں اور وباؤں میں گھر گیا، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔ سیلاب کو گزرے ایک ماہ سے زائد ہوگیا جنوبی پنجاب اورخیبرپختونخوا میں حالات معمول پر آنے لگے لیکن سندھ اب تک ناصرف سیلابی پانی میں ڈوبا ہوا ہے بلکہ پیپلز پارٹی کی نااہل حکومت کی وجہ سے بیماریوں اور وباؤں میں بھی گھر گیا ہے؛ سیلاب زدگان کے بدترین حالات پیپلز پارٹی کی کرپٹ حکومت کی ظالمانہ سوچ کا عکاس ہے جس کے تحت وہ عوام کو اختیار دینے کے لیے تیار نہیں اور آبادی کے لحاظ سے سب سے زیادہ وسائل ہونے کے باوجود سندھ کے شہری تباہ حال ہیں۔
اہم خبریں سے مزید