• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں نومنتخب بزنس لیڈر آج عہدے سنبھال لیں گے

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) پورے پاکستان میں ایوان ہائے تجارت و صنعت اور قومی ٹریڈ تنظیموں کے نئے منتخب عہدیدار آج یکم اکتوبر سے 30 ستمبر 2023ء تک کیلئے چارج لے لیں گے‘ جبکہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نئے عہدیدار یکم جنوری 2023ء کو چارج سنبھالیں گے۔ دسمبر کے وسط میں ایوان ہائے تجارت و صنعت کی کل پاکستان فیڈریشن کے نئے کیلنڈر سال کے صدر‘ سینئر نائب صدر‘ نائب صدر اور منیجنگ کمیٹی کے عہدیداروں کے الیکشن ہونگے جن کیلئے پورے ملک میں انتخابی مہم مسلسل جاری ہے۔ روٹیشن میں نیا ایف پی سی سی آئی کا صدر اسلام آباد سے منتخب کرایا جائیگا۔ بزنس گروپ نے عاطف اکرام کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہوا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے تحت 59ایوان ہائے تجارت و صنعت پورے ملک میں ہیں جبکہ 130آل پاکستان ٹریڈ ایسوسی ایشنز اور 7چیمبر آف کامرس انڈسٹری ٹریڈ اور سروس سیکٹر کی پورے پاکستان میں نمائندگی کر رہے ہیں۔ پاکستان میں 17ویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہیں۔ اسکے علاوہ 9چیمبرز آف سمال ٹریڈرز بھی ہیں۔ ایوان ہائے تجارت و صنعت کے کل پاکستان وفاق کے انتخابات کے علاوہ ملک بھر کے 59چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری‘ 17وویمن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری‘ 9چیمبرز آف سمال ٹریڈرز اور 130آل پاکستان ٹریڈ ایسوسی ایشنوں اور 7جوائنٹ چیمبرز آف کامرس کے سالانہ الیکشن ڈائریکٹر جنرل وزارت تجارت کے حکم کے مطابق 30ستمبر سے پہلے ہر سال کرانا ضروری ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید