• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ سراؤں کیلئے شکایت درج کرانیکا مرکزی مینجمنٹ سسٹم شروع کردیا گیا

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ نے وزارت انسانی حقوق کے تعاون سے خواجہ سراؤں کے لیے شکایت درج کرانے کا ایک مرکزی مینجمنٹ سسٹم (Centralised Complaint Management Syste) شروع کیا ہے۔ ٹرانس جینڈر کمپلینٹ مینجمنٹ پورٹل پر خواجہ سرا کسی بھی مسئلے کے بارے میں براہ راست اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں،خواجہ سرا کمیونٹی پاکستان کی سب سے پسماندہ کمیونٹیز میں سے ایک ہے، جنہیں اکثر ان کے خاندانوں اور معاشرے کی طرف سے مسترد کیا جاتا ہے، انہیں جسمانی اور ذہنی طور پر بہت زیادہ امتیازی سلوک اور تشدد کا سامنا ہے۔ خواجہ سراؤں کو سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر ہراساں کیا جاتا ہے اور ان پر تشدد اور حملوں کے متعدد واقعات ہوتے ہیں تاہم پولیس کو اس کی اطلاع کم ہی ملتی ہے۔ پچھلے پانچ مہینوں میں خواجہ سراؤں کے قتل کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید