• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں ڈینگی وائرس سے ایک اور ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد شہر قائد میں رواں سال ڈینگی سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد36ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی ترجمان مہر خورشید کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق کورنگی سے ہے ۔ محکمہ صحت سندھ کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران کراچی میں ڈینگی وائرس سے275افراد متاثر ہوئے۔ حیدرآباد سے31، تھرپارکرسے1، عمرکوٹ سے5،میرپور خاص سے2،لاڑکانہ سے6، خیرپور سے2، سکھر سے2،نوشہروفیروز سے1،سانگھڑ سے2اور شہید بینظیر آباد سے3کیس سامنے آئے۔ مجموعی طور پر سندھ میں چوبیس گھنٹوں کےد وران 330کیسز رپورٹ ہوئے ۔رواں ماہ کراچی کے کیسز کی تعداد6053جبکہ رواں سال8260ہوگئی ہے۔ سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد9826ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتیں38ہوگئی ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید