• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹینکرز اور ٹرالروں کے ڈرائیورز سے بھتہ وصول کرنے والے پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ضلع ملیر پولیس نے نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر ٹینکرز اور ٹرالروں ڈرائیورز سے بھتہ وصول کرنے والے پولیس اہلکار سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ملزمان اصلی پولیس والے کی سربراہی میں جعلی پولیس پارٹی بنا کر میں کام کر رہے تھے ،کاروائی انٹیلیجنس اطلاع پر کی گئی، ملزمان ایرانی ڈیزل سے بھرے ٹرک سے بھتہ وصولی کررہے تھے،گرفتار ملزمان میں میر افضل، نزاکت، برہان اور سلیم چانڈیو شامل ہیں۔ملزم میر افضل سندھ پولیس کا اہلکار ہے، ملزمان ڈیزل اسمگلنگ کے عوض پولیس کے نام پر بھتہ لیتے تھے،انٹیلی جنس رپورٹ پر گرفتار ملزمان سے 33 لاکھ روپے برآمد کرلئے گئے ہیں، ملزمان سے اسلحہ اور کار بھی برآمد کی گئی ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید