• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے سے جبری برطرف ملازمین فوری بحال کئے جائیں، متاثرین وی ایس ایس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) والنٹری سیپریشن اسکیم (وی ایس ایس)متاثرین ایسوسی ایشن آف پی آئی اے کے صدر محمد اخترالاسلام نے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے دور حکومت میں وی ایس ایس کے تحت جبری برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر متاثرہ ملازمین کی فوری بحالی کا حکم دیا جائے، تا کہ یہ تجربہ کار ملازمین ادارے کی بحالی کی حکومتی کوششوں میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں اور پی آئی اے کو دوبارہ منافع بخش ادارہ بنانے میں کارآمد ثابت ہوں، کیوں کہ تجربے کا نعم البدل ڈیلی ویجز یا کنٹریکٹ پر بھرتی پسندیدہ اور نا تجربہ کار افراد کبھی نہیں ہو سکتے۔وہ ہفتے کو یہاں کراچی پریس کلب پر جبری برطرف ملازمین کے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے، جس میں مذکورہ اسکیم سے متاثرہ ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید