• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سیلاب، 23 اضلاع کی فصلوں کو نقصان، چاول کی فصل متاثر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ سیلاب سے صوبے کے 23 اضلاع کی فصل کو بہت نقصان ہوا ہے۔ سندھ چاول ایکسپورٹ کرتا رہا ہے مگر اس سال بارش اور سیلاب کی وجہ سے صوبے میں چاول کی فصل بری طرح متاثر ہوئے ہے۔ یہ بات انھوں نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد سےبات چیت کرتے ہوئے کہی ،ورلڈ فوڈ پروگرام کے6 رکنی وفد نے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر رامیرو لوپس کی سربراہی میں چیف سیکریٹری سندھ سے ملاقات کی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید