• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بلوچستان میں انٹری ٹیسٹ میں بےضابطگیوں کیخلاف طلبہ تنظیموں کا احتجاج

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جامعہ بلوچستان میں انٹری ٹیسٹ میں بےضابطگیوں کیخلاف طلبہ تنظیموں کا احتجاج ،سریاب روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بندکردی ،شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا،ٹیسٹ کے لئے آنے والے سینکڑوں طلبا وطالبات رل گئے، ٹیسٹ بھی نہ دے سکے۔ تفصیلات کے مطابق طلبا وطالبات نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ گذشتہ روز جامعہ بلوچستان کے مختلف شعبوں کے لئے انٹری ٹیسٹ ہوناتھا، جب ٹیسٹ کے لئے وہاں پہنچے تو معلوم ہواکہ پروفیشنل اور نان پروفیشنل ڈیپارٹمنٹس کا ایک ہی انٹری ٹیسٹ بنایا گیا ہے۔ایک سے زائد ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لینے والے طلباء نئی پالیسی کے تحت صرف ایک ہی ڈیپارٹمنٹ میں داخلہ لے سکتے ہیں، جوکہ درست نہیں ،انھوں نے کہاکہ اس کےخلاف طلبہ تنظیموں نے احتجاج کیا، اور سریاب روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردی گئی، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑا، سینکڑوں طلبا وطالبات ٹیسٹ بھی نہ دے سکے،طلبا بالخصوص طالبات صبح گیارہ بجے سے یہاں موجود تھیں ،ا س کے باوجود بھی وہ ٹیسٹ نہ دے پائیں ،کیونکہ جامعہ کے گیٹ بند کردیئے گئے تھے، بعض طلبا وطالبات نے بتایاکہ وہ کوئٹہ سے باہر سے آئے ہیں ،اور صرف انٹری ٹیسٹ کی وجہ سے انھیں کوئٹہ آناپڑا، اب انھیں مذید یہاں رکناپڑے گا۔

کوئٹہ سے مزید