• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے عدالت جا کر معافی مانگنے کا ڈرامہ کیا، اسلام آباد بار

کراچی (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی خاتون جج سے معافی کے معاملے پر قرارداد پاس کی ہے۔ اسلام آباد بار نے اپنی قرار داد میں عمران خان کے خاتون جج زیبا چوہدری کی عدالت جا کر معافی مانگنے کے عمل کو ڈرامہ قرار دیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ عمران خان معافی کیلئے خاتون جج کی عدالت میں اُس دن گئے، جب وہ رخصت پر تھیں۔اسلام آباد عمران خان کے اس طرز عمل اور رویئے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرتی ہے۔

ڈسٹرکٹ بار نے عمران خان کے رویے کی مذمت کی اور خاتون جج سے یکجہتی کیلئے کل مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔

 اسلام آباد نے اپنی قرارداد میں کہا کہ عمران خان کا یہ عمل درحقیقت معزز خاتون جج کو ہراساں کرنے کی کوشش تھی۔

 قرارداد میں کہا گیا کہ عمران خان نے ریڈر اور اسٹینو کے سامنے پیش ہو کر انہیں جج صاحبہ تک پیغام پہنچانے کا کہا، پی ٹی آئی چیئرمین نے اس طرح ایک بار پھر معزز عدالت کی توہین کی۔

اہم خبریں سے مزید