• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ گرین لائسنس کے بغیر گندم کی ٹریڈنگ کیخلاف سخت ایکشن کا امکان

اسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ:حنیف خالد) پنجاب میں فوڈ گرین لائسنس کے بغیر گندم کی ٹریڈنگ کرنے والے سٹاکسٹوں اور گندم مافیا کیخلاف ہفتہ رواں میں سخت ایکشن لئے جانے کا امکان ہے۔ گندم کے ذخیرہ اندوزوں نے 22سو روپے من خریدی گئی گندم کے سٹاک اتوار 2اکتوبر کو 35سو روپے تک فی چالیس کلو گرام کر دیئے ہیں۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے ایک رکن ملک تنویر علوی کے مطابق گندم مافیا 13سو روپے فی چالیس کلو گرام ناجائز منافع کما کر عوام کو سستے آٹے کی فراہمی میں دیوار بن گیا ہے۔ پنجاب کے صوبائی وزیر خوراک سردار حسنین بہادر دریشک‘ سیکرٹری فوڈ نادر چٹھہ‘ ڈائریکٹر فوڈ شوذب سعید نے پورے صوبے میں گندم کے غیر قانونی ذخائر برآمد کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ اس کیلئے پورے پنجاب میں جہاں جہاں گندم کا ذخیرہ ہے اُس کیخلاف فوڈ سٹف ایکٹ کے تحت ایکشن لیا جائے گا۔ محکمہ خوراک پنجاب کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈویژن چونکہ گندم کی کاشت میں خودکفیل نہیں ہے۔

ملک بھر سے سے مزید