• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی کے نئے قونصل جنرل کراچی کے مداح نکلے، ذمہ داریاں سنبھال لیں

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) کراچی کیلئے تعینات جرمنی کے نئے قونصل جنرل نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، نئے سفارت کار ڈاکٹر روڈیگر لوٹز شہر قائد کے مداح نکلے۔ قونصل جنرل کراچی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نےویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کراچی آ کر بہت خوشی ہوئی ، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہی نہیں بلکہ ثقافتی زندگی سے بھرپور شہر ہے، وہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان گہرے تعلقات کا خواہاں ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور معاشی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے ممالک کے درمیان تعلقات قابل اعتمادی کی علامت ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید