• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسان اتحاد کا پانچویں دن بھی دھرنا، حکومت کو الٹی میٹم‘ بنی گالہ کے باہر بھی دھرنے کا انتباہ

اسلام آباد(ایجنسیاں)کسان اتحاد کا دھرنا پانچویں روز میں داخل‘مظاہرین نےحکومت کو آج پیر تک کا الٹی میٹم دیدیا ‘ مظاہرین کے مطابق پیر کو مطالبات نہ مانے گئے تو ریڈ زون کی جانب مارچ ہو گا‘اگر پنجاب حکومت مطالبات تسلیم نہیں کرے گی تو بنی گالہ کے باہر بھی دھرنا دیں گے۔چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے وفاقی حکومت کو مطالبات نہ ماننے پر پورا ملک بند کرنے کی دھمکی دے دی ، اتوار کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں خالد حسین باٹھ نے کہا کہ حکومت آج ہر صورت ہمارے مطالبات پر نوٹی فکیشن جاری کرے‘ حکومت نے اگر بدنیتی سے کام لیا تو پورا ملک بند کر دیں گے۔
ملک بھر سے سے مزید