• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کا ساتھ دیا ہے اوردیتے رہیں گے‘ پرویزالٰہی

لاہور (این این آئی)وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ بہت بڑھکیں مارتے ہیں، ان کے خلاف ہم نے ایسا معاملہ پکڑا ہے کہ ان کو عمر قید کی سزا ہوگی‘ میں نے خودان کو دیکھا تھا‘ان کیخلاف کیس بہت مضبوط ہے‘ عمران خان کا ساتھ دیا‘دے رہے ہیں اور دیتے رہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے مسلم لیگ (ن)کی طرح انتقامی سیاست کبھی نہیں کی۔
ملک بھر سے سے مزید