• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ، جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی کار کو لوڈر کی ٹکر

نواب شاہ (محمد انور شیخ )سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی کار کو شاہ پور جہانیاں میں لوڈر کی ٹکر کارکو نقصان پہنچا جبکہ جسٹس اور ڈرائیور خوش قسمتی سے محفوظ رہے لوڈر پرسوار دو افراد معمولی زخمی ۔پولیس کے مطابق جسٹس آفتاب احمد گورڑ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ نیشنل ہائی وے پر کراچی جا رہے تھے کہ شاپور جہانیاں شہر میں جوں ہی کار داخل ہوئی تو اچانک سامنے سےلوڈر آگیا اور کار کی لوڈر سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں کار کو شدید نقصان پہنچا تاہم اس میں سوار جسٹس آفتاب احمد گورڑ اور ان کا ڈرائیور خوش قسمتی سے محفوظ رہے جبکہ لوڈر پر سوار دو افراد عمران سولنگی اور ایازڈاہری معمولی زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق جسٹس کی کار سامنے سے آ رہی تھی کہ اچانک لوڈر پر سوار افراد نے رانگ سائیڈ سے آ کر سڑک کو کراس کیا جس کے نتیجے میں لوڈر کی کار سے ٹکر ہوگئی لوڈر سوار زخمیوں کو مرہم پٹی کر کے رخصت کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید