• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئی سدرن متبادل توانائی کے ذریعے صارفین کی ضرورت پورا کریگی

کراچی(این این آئی)سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی )نے متبادل اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے صارفین کی توانائی کی ضرورت پوری کرنے کا اعلان کر دیا۔اس مقصد کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک ذیلی ادارہ قائم کر دیا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی آلٹرنیٹ انرجی(پرائیوٹ)لمیٹڈ کے نام سے مکمل طور پر اپنی ملکیت کے ایک ذیلی ادارے کو کمپنیز ایکٹ 2017کے تحت ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹر کرا دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید