• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

MQM انٹرنیشنل کا نثار پہنور کی جبری گمشدگی کیخلاف ٹین ڈاؤننگ پر مظاہرہ

لندن( جنگ نیوز) ایم کیوایم انٹر نیشنل نے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل، نائن زیرو کو آگ لگانے، سابق رکن اسمبلی نثارپہنور کی جبری گمشدگی، بانی ایم کیو ایم پر عائد غیرآئینی وغیرقانونی پابندی اور ریاستی مظالم کیخلاف ٹین ڈاؤننگ پراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں اراکین رابطہ کمیٹی، یو کے کے عہدیداروں اور کارکنوں، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکنوں اورایم کیوایم کے لاپتا ر ہنما نثار پنہور کی تصاویر، مذمتی پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
ملک بھر سے سے مزید