• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی سہولیات کیلئےضلعی سطح پر شکایت سیل کو مؤثر بنایا جارہا ہے، کمشنر

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) مشیر برائے سیاسی امور اور چیئرمین شکایت سیل وزیر اعلی پنجاب زبیر احمد خان نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان سے ملاقات کی اور شکایات سیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ زبیر احمد خان نے کہا کہ عوامی شکایت کا ازالہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن نےکہا کہ عوامی سہولیات کیلئےضلعی سطح پر شکایت سیل کو موثر بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔عوام کے مسائل کو بروقت حل کرنے کیلئے سسٹم کو ڈیجیٹلایز کیا جاے گا۔وزیر اعلیٰ شکایت سیل کے بارے میں نچلی سطح پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے لائحہ عمل بنایا جاے گا۔ شکایت سیل کا مقصد عوام کو فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے ممکنہ اقدامات کویقینی بنانا ہے۔
اسلام آباد سے مزید