• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو:بھارتی شہری کو کوبرا کو چومنا مہنگا پڑ گیا


بھارت کی ریاست کرناٹکا کے ایک شہری نے ہیرو بننے کی کوشش میں کنگ کوبرا کے سر کو چومنے کی کوشش کی تو خطرناک سانپ نے اس کے ہونٹوں پر ہی ڈس لیا۔

بھارتی شہری نے ہیرو بن کر پہلے کنگ کوبرا کو ریسکیو کیا اور پھر کوبرا کے سر پر چومنے کی کوشش کی جو اس کے لیے مہنگا ثابت ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آدمی پہلے کوبرا کو چومنے کی کوشش کرتا ہے جو کوبرا کو پسند نہیں آیا اور سانپ اس کے ہونٹوں پر ڈس کر چلتا بنا۔

ویڈیو میں نظر آنے والا شخص رینگنے والے جانوروں کو ریسکیو کرتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر متعلقہ شخص کو اسٹنٹ دکھانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کنگ کوبرا سانپ زہریلے سانپوں میں سے ایک ہے جس کی لمبائی 5.58 میٹر تک ہو سکتی ہے۔