• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرحان سعید اور عروہ حسین کی گانا گاتے ویڈیو وائرل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف فنکار جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی ایک ساتھ گانا گاتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

عروہ حسین اور فرحان سعید کی خوبصورت ویڈیو میں اس جوڑے کو جہاز میں بیٹھے ایک دوسرے کے لیے گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں صارفین کا خوش ہوتے ہوئے پوچھنا ہے کہ جو لوگ اس جوڑی میں علیحدگی کی خبریں پھیلا رہے تھے اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد وہ افراد کہاں ہیں؟

دوسری جانب اگر اس ویڈیو کی حقیقت پر بات کی جائے تو یہ ویڈیو حال کی نہیں بلکہ کم از کم تین سال پرانی ہے۔

یہ ویڈیو 2 جولائی 2019 کو یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی تھی۔

اسکرین گریب
اسکرین گریب 

یاد رہے کہ اس جوڑی میں علیحدگی کی خبریں کافی عرصہ سے زیرگردش ہیں۔

اس جوڑی کو عرصہ دراز سے ایک ساتھ دیکھا بھی نہیں گیا ہے، حال ہی میں ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈز شو میں عروہ اور فرحان نے ایک دوسرے کے ساتھ پرفارمنس دینے کے بجائے شوبز انڈسٹری کے دوسرے فنکاروں کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید