• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کے تحصیل پڈعیدن کے 30 سے زائد گاؤں سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔

متاثرینِ سیلاب کا کہنا ہے کہ گاؤں سیلاب کے پانی کی گھرے میں ہیں ، ہم لوگ باہر نکل نہیں سکتے، سیلاب میں فصلیں ڈوب کر تباہ ہو چکی ہیں اور مویشی بھی مر گئے ہیں۔

متاثرین نے کہا کہ ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے تاحال کوئی مدد نہیں ملی، ملیریا، گیسٹرو اور جلدی امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گاؤں موسیٰ خاصخیلی کا زمینی رابطہ منقطع ہے، مریضوں کو کڑاھی کی مدد سے اسپتال منتقل کرنے پر مجبور ہیں۔

دوسری جانب ضلع دادو میں 500 سے زائد دیہات سے پانی کی نکاسی نہیں ہوسکی، ضلعی ڈپٹی کمشنر کے مطابق 500 دیہاتوں میں سے زیادہ تر تحصیل خیرپور ناتھن شاہ، میہڑ اور جوہی کے دیہات شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید