• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ یورپ سے نکلنے کی سزا بھگت رہا ہے، وزیر اقتصادیات فرانس

پیرس (رضا چوہدری) فرانس کے وزیر اقتصادیات برونولی مائر نےکہا ہے کہ برطانیہ آج یورپ سے نکلنے کی سزا بھگت رہا ہے،ہم برطانیہ میں مالی بحران سے پریشان ہیں، انہوں نے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کی اقتصادی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے لیے قرضے کی بلند شرحیں تباہی ہے۔ میں یورو زون کی صورتحال سے پریشان نہیں ہوں، انہوں نے کہا۔لز ٹرس نے منی بجٹ میں ٹیکسزکی بڑی کٹوتیوں کو شامل کیا جس کے لیے اضافی قرضے لے کر مالی امداد کی ضرورت ہو گی، خوف زدہ سرمایہ کار وں نے پالیسیوں کی ساکھ اور برطانیہ کے مالیاتی موقف کے استحکام پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ جب آپ اس طرح کے بڑے اخراجات اٹھاتے ہیں، شاندار اعلانات کے ساتھ، جیسا کہ کچھ اپوزیشن جماعتیں فرانس میں کرنا چاہتی ہیں، تو اس سے مارکیٹوں میں خلل اور مالی توازن بگڑ جاتا ہے، لی مائر نے کہا شرح سود حقیقی تباہی کا باعث بنتی ہے جو کہ برطانیہ میں 4.5 فیصد یا اس سے بھی زیادہ ہے، ہمارے پاس سود کی شرحیں معقول ہیں جو جرمنی کے بالکل قریب ہیں کیونکہ ہماری اقتصادی اور مالیاتی پالیسی سازی میں مستقل مزاجی ہے۔انہوں نے یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ پاؤنڈ ڈالر کے مقابلے میں اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا ہےاور 10 سالہ برطانوی حکومتی بانڈز پر پیداوار جو حکومت کے لیے قرض لینے کی لاگت کا تعین کرتی ہے بڑھ کر 4.5 فیصد سے اوپر ہو گئی۔ اس کی وجہ سے بینک آف انگلینڈ نے مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لیے 70ٹریلین یورو کے ہنگامی بانڈ خریدنے کے پروگرام میں مداخلت کی۔ فرانسیسی حکومت اگلے سال ریکارڈ 270بلین یورو قرض لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور مجموعی ملکی پیداوار کا 5.0فیصد خسارہ ہے، کچھ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ خسارہ درحقیقت زیادہ ہو گا کیونکہ لی مائر کی معیشت کے لیے پرامید نمو کی پیشن گوئی اور پنشن سے متعلق متنازعہ اصلاحات سے بچت کے بارے میں مفروضے جو ابھی تک پارلیمنٹ سے منظور نہیں ہو سکے ہیں۔
یورپ سے سے مزید