• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں، سندھ حکومت کا الیکشن کمیشن کو خط

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو سیلابی صورتحال کے باعث بلدیاتی الیکشن موخر کرنے کی درخوست کی ہے۔سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن تین ماہ کیلئے موخر کئے جائیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں سیلابی صورتحال کے


باعث پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد متاثرہ علاقوں میں ہے۔ آئی جی سندھ کے مطابق18ہزار سے زائد اہلکاروں کا الیکشن ڈیوٹی پرشارٹ فال ہے۔ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں آئی جی پولیس کی رپورٹ بھی کوارسال کردی ہے۔

اہم خبریں سے مزید