• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا پر 330 ارب کا بیرونی قرضہ، مجموعی حجم 880 ارب ہوجائے گا، مالی بحران کا اعتراف

پشاور(نمائندہ جنگ)وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا نے صوبے میں شدید مالی بحران کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ پر اس وقت 330ارب کا بیرونی قرضہ ہےجبکہ آنےوالے قرضوں سمیت صوبے پر مجموعی قرضہ بڑھ کر 880 ارب ہوجائے گا، صوبے کو مجموعی طور 275 ارب روپے کے خسارے کاسامنا ، خیبرپختونخوا حکومت ڈیفالٹ نہیں کرےگی ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا کوئی مسلہ نہیں ،وفاقی فنانس سیکریٹری نے اسے ایشو بنایا،وفاقی حکومت کی ریلیزز دیکھ کر پوری تنخواہوں کی ادائیگی کی گنجائش نہیں تھی،صوبے کو مجموعی طور 275 ارب روپے کے خسارے کاسامنا ہے.

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کامران خان بنگش بھی ہمراہ تھے، تیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ڈیفالٹ نہیں کرے گی 

فنانس ڈویژن کا فنانس ڈیپارٹمنٹ کیساتھ رویہ عجیب ہے، صوبے کے سرکاری ملازمین کو آج ہی سے تنخواہیں ملنا شروع ہوجائیں گی، نئے وزیر خزانہ نے پیٹرولیم لیوی نہیں لگائی جو آئی ایم ایف سے منظور نہیں،، ہمیں فنانشل چیلینجز ہیں، تاہم معیشت ٹھیک کرنےکیلئے ہم سنجیدہ ہیں۔

اہم خبریں سے مزید