• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن ایجنٹ، آئین شکن، قومی سلامتی سے کھیلنے والے کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، وزیر اطلاعات

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم فارن ایجنٹ، سازشی، قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے، آئین شکن، جھوٹے اور نااہل شخص کو کبھی معاف نہیں کریگی.

عمران خان کی سیاست بیساکھیوں پر مبنی، کہیں سے بیساکھیاں آ نہیں رہیں،وہ چاہتے ہیں ادارے ان کے کھیل کا حصہ بنیں،عمران خان جیسے شخص کو نشان عبرت بنانا چاہئے تاکہ کوئی قومی مفاد اور ملک کے آئین کے ساتھ کھلواڑ نہ کر سکے۔

 عمران خان کی پوری سیاست بیساکھیوں پر مبنی ہے، آج وہ بیساکھیوں کی تلاش میں پھڑ پھڑا رہے ہیں لیکن کہیں سے بیساکھیاں آ نہیں رہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ادارے اپنے حلف کی خلاف ورزی کر کے ان کے کھیل کا حصہ بنیں۔

 پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک طرف ملک کا وزیراعظم اس وقت سیلاب زدگان کیلئے ریسکیو اور ریلیف کی سرگرمیوں میں دن رات مصروف ہے۔

اہم خبریں سے مزید