• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے 10ارب کے دعوؤں کے برعکس سیلاب زدگان کیلئے 4 ارب روپے جمع

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پشاور( ارشد عزیز ملک ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دو ٹیلی تھونز میں 10 ارب روپے جمع کرنے کے دعوؤں کے برعکس پنجاب اور کے پی کی حکومتوں کو فلڈ ریلیف اکاؤنٹس میں چار ارب روپے کے قریب جمع ہوئے ہیں ۔

اس رقم میں کریڈٹ کارڈز کی ایک ارب روپے کی رقم بھی شامل ہے جس کی منتقلی کا عمل جاری ہے ۔تاہم، سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کریڈٹ کارڈ کی ادائیگیاں بینگ کو مل چکی ہیں۔


اس حوالے سے جب خیبرپختونخوا کے ایک ذمہ دار وزیر سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ پہلے وزیراعظم کے فنڈز کی تفصیلات فراہم کی جائیں تب صوبے کے فنڈز کی معلومات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پرائم منسٹر ریلیف اکاؤنٹ میں موجود فنڈز پی ٹی آئی کی جمع کردہ رقم سے بہت کم ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے 29اگست اور 12 ستمبر 2022کو دو ٹیلی تھون منعقد کیے۔

عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ تاریخ میں کبھی بھی دو ٹیلی تھون کے پانچ گھنٹے میں 10ارب روپے اکٹھے نہیں ہوئے۔

 انھوں نے کہا تھا کہ ہم ان فنڈز کو شفاف طریقے سے استعمال کریں گے اور ایک ایسا نظام وضع کریں گے جو ان کے استعمال میں شفافیت لائے گا۔

اہم خبریں سے مزید