• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیٹف اجلاس، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکلنے کی امید

اسلام آباد(فاروق اقدس) پاکستان ایک بار پھر پراعتماد ہے کہ فیٹف کے آئندہ اجلاس میں جو 17 سے 21 اکتوبر تک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہو رہا ہے اسے نوید ملے گی کہ گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے اس کی جانب سے کئے گئے تمام مطلوبہ اقدامات کو تسلیم کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے باضاطہ اعلان 21اکتوبر کو پیرس میں ہونے والے متعلقہ حکام کی ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں متعلقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ فیٹف کی ایک ٹیم نے 29اگست سے 3ستمبر تک پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں ٹیم کے ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر تمام متعلقہ حکام سے ملاقاتیں کی تھیں ۔

اہم خبریں سے مزید