• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار اختر مینگل بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے کیخلاف کمیشن کے سربراہ مقرر

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سردار اختر مینگل کو بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے کے خلاف کمیشن کا سربراہ مقرر کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچ طلبہ کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے حکومت کو تین روز میں اختر مینگل کو کمیشن کا کنوینئر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ اہم معاملہ ہے، بلوچ طلبا تعلیم کی غرض سے آتے ہیں، بلوچ طلبہ کیوں غیر محفوظ ہیں، اس پر الگ سے آرڈر کریں گے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیوں نہ اختر مینگل صاحب کو کمیشن میں شامل کیا جائے۔ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
اہم خبریں سے مزید