• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، ٹک ٹاکر حریم شاہ کی 7 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

کراچی (آئی این پی ) ٹک ٹاکر حریم شاہ ایف آئی اے کی تحقیقات میں گرفتاری سے بچنے کیلئے کیلئے وطن واپسی پر عدالت پہنچ گئیں۔ پیر کو سندھ ہائی کورٹ نے حریم شاہ کی عدالت میں دائر درخواست پر7 روز کیلئے انکی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے حریم شاہ کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور ایف آئی اے سے تفتیش میں تعاون کی ہدایت کی۔ عدالت کی جانب سے ایف آئی اے سے تعاون نہ کرنے پر زر ضمانت ضبط کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید