• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ کیس، صوبائی وزیر عاطف خان انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) تحریک انصاف کے صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور فنانس کمیٹی کے سابق رکن عاطف خان پیر کو فارن فنڈنگ کیس میں چھ رکنی کمیٹی کے روبرو پیش ہو گئے ،ایف آئی اے ہیڈ کوار ٹرز میں آمد پر انکوائری کمیٹی نے عاطف خان سے سوالات کئے تو انہوں نے اپنے وکیل سےمشاورت کی ضرورت پر زور دیا جس پر کمیٹی نے 20سوالات پر مشتمل سوالنامہ انکے حوالے کر دیا اور انہیں ان سوالوں کے تحریری جواب دینے کا موقعہ فراہم کر دیا ۔

ملک بھر سے سے مزید